نیویارک،20؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکا ریاست کولوراڈو کے ایک چڑیا گھر میں موجود سیاح کو کسی طور یہ توقع نہ تھی کہ اس کے مگرمچھ پر بیٹھنے والے دلچسپ لمحے کا انجام اتنا الم ناک ہوگا۔ ناں باز قسم کے سیاح نے سوچا تھا کہ چھ فٹ لمبے مگرمچھ کے ساتھ وڈیوکلپ بنالے تاکہ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرے۔ہوا یہ کہ مگرمچھ کا تربیت کار اور اس کی ایک ساتھی خاتون مل کر سیاح کو مگرمچھ کی کمر پر بیٹھنے کا طریقہ سمجھا رہے تھے۔ تاہم یہ بات واضح ہے کہ مگرمچھ کو یہ حرکت پسند نہ آئی اور اس نے مزاحمت کرتے ہوئے پہلے تو سیاح کو اپنی کمر سے نیچے گرایا اور پھر تربیت کار کی انگلی بھی چبا ڈالی۔ وڈیو کلپ کے اختتام پر تربیت کار کی چیخ کی آواز سنی جا سکتی ہے۔برطانوی اخبار’’ڈیلی میل‘‘کے مطابق ڈاکٹروں نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تربیت کار کی کٹی ہوئی انگلی کو آپریشن کے ذریعے ٹھیک کردیا۔سوشل میڈیا پر اس وڈیو کلپ کو وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔